پشاور: پولیس مقابلے، مطلوب ڈکیت ہلاک، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
پشاور: پہاڑی پورہ اور شاہ پور پولیس نے مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
پولیس کے مطابق پہاڑی پورہ میں فائرنگ کے دوران ڈکیت، راہزن، منشیات فروش اور گینگ کا رکن قیصر عرف قیصرے ہلاک ہوگیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 18 مقدمات درج تھے اور وہ پشاور سمیت نوشہرہ پولیس کو بھی انتہائی مطلوب تھا
دوسری کارروائی تھانہ شاہ پور کی حدود میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں سنیچر کمال کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بھی متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی گئی








