پشاور میں ایل پی جی بحران کا خطرہ، سپلائی میں 5 فیصد کمی
پشاور: خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کی ممکنہ قلت کے خدشات بڑھ گئے، صوبے کو ایل پی جی کی سپلائی میں تقریباً 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے
قدرتی گیس کی قلت اور لوڈشیڈنگ کے باعث پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ایل پی جی کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے، دوسری جانب بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث سپلائی چین متاثر ہونے لگی ہے
ایل پی جی ڈیلرز کے مطابق بلوچستان کے راستوں پر سیکیورٹی مسائل کے باعث درآمد کنندگان اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے، جس سے ترسیل میں مزید رکاوٹ کا خدشہ ہے
ذرائع کے مطابق کوئٹہ، نوشکی، دالبندین اور تفتان کے راستوں پر کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کی سپلائی مزید کم ہوسکتی ہے
ماہرین کے مطابق اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کی قیمتوں اور دستیابی پر مزید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے





