خیبر پولیس میں سوشل میڈیا کے استعمال پر نئی پابندیاں عائد
خیبر: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد نے پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی ہیں
19 اگست کو جاری مراسلے میں پولیس اہلکاروں کو پولیس یونیفارم میں ذاتی تشہیر، غیر سرکاری سرگرمیوں یا کسی بھی غیر متعلقہ مقصد کیلئے تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ یا شیئر کرنے سے روک دیا گیا ہے
ڈی پی او خیبر کے مطابق پولیس یونیفارم سرکاری حیثیت اور ادارے کی نمائندگی کرتا ہے، اس لیے اس کے تقدس اور وقار کا ہر صورت خیال رکھا جائے
تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ مراسلے کی نقول متعلقہ پولیس حکام کو بھی ارسال کردی گئی ہیں





