بنوں کے میراخیل میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل حکام کے سامنے رکھ دیے

بنوں کے میراخیل میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل حکام کے سامنے رکھ دیے

بنوں: ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام میراخیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں نے اراضی، پٹوار، انتقالات، فرد اور دیگر مسائل سے متعلق شکایات پیش کیں

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز اللہ نواز خان، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عمیر اعوان، ایس پی اسد علی شاہ اور دیگر افسران نے شہریوں کے مسائل سنے اور بروقت حل کی یقین دہانی کرائی

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انتظامیہ تک رسائی فراہم کرنا اور مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنانا ہے

ایس پی اسد علی شاہ نے امن و امان کے قیام کیلئے عوام سے پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی جرائم اور بدامنی کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جاسکتا ہے

More News