خیبر پختونخوا محکمہ لیبر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ لیبر نے 13 افسران و اہلکاروں کے تبادلے اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق مختلف اضلاع اور دفاتر میں افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کشمالہ اقبال کو چارسدہ روڈ پشاور سے حیات آباد کمرشل، جبکہ مدثر احمد کو رجسٹریشن سیکشن ہیڈ آفس سے چارسدہ روڈ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
اسی طرح کلیم اللہ کو یونیورسٹی روڈ پشاور سے ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نور محمد اور فواد صدیقی کو انڈسٹریل اسٹیٹ حطار سے بالترتیب یونیورسٹی روڈ پشاور اور پشاور سٹی منتقل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مامون ظفر کو پشاور سٹی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ہیڈ آفس پشاور، جبکہ بصیر اللہ کو بونیر سے ورسک روڈ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ساجد علی خان کو ہیڈ آفس پشاور سے انڈسٹریل اسٹیٹ حطار، ظفر علی کو سوات سے بونیر، ودود شاہ کو ہیڈ آفس پشاور سے مہمند اور عبدالقیوم کو بنوں سے کرک میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (او پی ایس) کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں محمد عابد کو ایبٹ آباد سے ضلع خیبر منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ اسی عہدے پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ کمپیوٹر آپریٹر مسعود الرحمٰن کو رجسٹریشن سیکشن ہیڈ آفس پشاور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (او پی ایس) کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔
محکمہ لیبر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے اور تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ حکام کے مطابق انتظامی امور کو بہتر بنانے اور مختلف دفاتر میں عملے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے افسران کو نئی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔





