خیبرپختونخوا میں غیر قانونی مائننگ کا دھندا بے قابو، 6 ماہ میں ایک ہزار 4 مقدمات درج
خیبرپختونخوا میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائیوں کے باوجود مائننگ مافیا کا نیٹ ورک برقرار، گزشتہ 6 ماہ میں صوبے بھر میں ایک ہزار 4 مقدمات درج کیے گئے۔
دستاویز کے مطابق کوہاٹ ڈویژن غیر قانونی مائننگ کے مقدمات میں سرفہرست رہا جہاں 492 مقدمات درج ہوئے، جبکہ پشاور ڈویژن میں 240، ملاکنڈ میں 121، ہزارہ میں 73 اور مردان ڈویژن میں 66 مقدمات درج کیے گئے۔
بنوں ڈویژن میں غیر قانونی کان کنی پر ایک جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 10 مقدمات درج ہوئے۔





