پشاور ریگی میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن، بھاری اسلحہ برآمد

پشاور ریگی میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن، بھاری اسلحہ برآمد

پشاور: تھانہ ریگی کی حدود میں پولیس، ایلیٹ فورس، بی ڈی یو، اے ٹی ایس اور لیڈیز پولیس نے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران قبضہ گروپوں، منشیات فروشوں، اشتہاری مجرموں اور سنگین مقدمات میں مطلوب افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں کو بھی مسمار کیا گیا۔

کارروائی کے دوران 7 رائفلیں، ایک کلاشنکوف، ایک کالاکوف، 2 پستول، 25 میگزین اور 511 کارتوس برآمد کیے گئے۔

ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

More News