شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، تعاون بڑھانے پر اتفاق

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کا دو روزہ سرکاری دورہ پاکستان مکمل ہوگیا، جس کے دوران دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے فروغ اور تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، جو شام میں نئی حکومت کے قیام کے بعد کسی بھی شامی وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا، جبکہ باقاعدہ ادارہ جاتی رابطوں کو مزید فعال بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔ عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

دورے کے دوران شامی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ و انسداد منشیات، وزیر تجارت اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

More News