نظام مفلوج ہوچکا، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، مصطفیٰ کمال

نظام مفلوج ہوچکا، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کا موجودہ نظام مفلوج ہوچکا ہے اور 26 کروڑ کی آبادی کے لیے صرف چار صوبے ناکافی ہیں، نئے انتظامی یونٹس کا قیام ضروری ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر سرکاری ڈسپنسری کے توسیعی منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاق نے 18 سال کے دوران سندھ حکومت کو 42 ہزار ارب روپے دیے، تاہم کراچی سمیت پورا سندھ انتظامی اور حکمرانی کے مسائل سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کررہے بلکہ بہتر حکمرانی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامی یونٹس کے قیام کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔ آئین میں نئے صوبے بنانے کا طریقہ موجود ہے اور اس معاملے پر بات کرنا کوئی کفر نہیں۔

مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ کراچی کو ماضی میں 300 ارب روپے سے مثالی شہر بنایا گیا، تاہم موجودہ نظام عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے جعلی ڈومیسائل کے ذریعے سرکاری ملازمتوں پر قبضے کا الزام بھی عائد کیا۔

More News