معروف عالم دین مولانا طلحہ رضوی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

معروف عالم دین مولانا طلحہ رضوی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

گجرات کے علاقے شادیوال میں معروف مذہبی شخصیت اور عالم دین مولانا طلحہ رضوی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مولانا طلحہ رضوی مدرسے میں قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی عالم دین کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ قتل کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

More News