پروکیانوالہ کے قریب پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

پروکیانوالہ کے قریب پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

پروکیانوالہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق پروکیانوالہ کے قریب ڈاکوؤں سے پولیس کا آمنا سامنا ہوا، جس کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت ذیشان اور گلفام کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان ڈکیتی، چوری، راہزنی اور دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

More News