ہری پور میں آیت نور کیس، 15 روز بعد کنویں سے بچی کی لاش برآمد، 3 ملزمان گرفتار

ہری پور میں آیت نور کیس، 15 روز بعد کنویں سے بچی کی لاش برآمد، 3 ملزمان گرفتار

ہری پور میں 16 روز قبل گھر سے کھیلنے کے لیے نکلنے والی کمسن آیت نور کی لاش 15 روز بعد ایک کنویں سے برآمد ہونے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہوگئی۔ واقعے پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جبکہ اہل علاقہ دھاڑیں مار کر روتے رہے۔

پولیس کے مطابق آیت نور کے اغوا سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پانچ ملزمان کی شناخت کی گئی، جن میں سے تین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے آیت نور کو مبینہ زیادتی کے بعد پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کی مختلف ٹیمیں گزشتہ پانچ روز سے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی کر رہی ہیں۔

واقعے کے بعد ہری پور میں شدید غم کی لہر ہے، جبکہ شہریوں کی جانب سے کمسن بچی کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ہری پور ڈسٹرکٹ بار نے آیت نور کے افسوسناک واقعے پر آج یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

More News