پشاور میں خونیں راہزنی، مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی
پشاور کے علاقے حیات آباد فیز تھری میں راہزنی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حیات آباد فیز تھری کی حدود میں راہزنوں نے شہری سے موبائل فون اور بٹوا چھیننے کی کوشش کی، جس پر مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق واردات کے بعد راہزن موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔








