آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم کی ٹاپ ٹین میں واپسی

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم کی ٹاپ ٹین میں واپسی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، جس میں قومی کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ بیٹرز کی درجہ بندی میں پانچ درجے بہتری کے بعد دوبارہ ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم پانچ درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں واپس آگئے ہیں، جبکہ قومی بیٹر عبداللہ شفیق نے بھی نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے 25 درجے ترقی کے بعد 32ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں سلمان علی آغا 38ویں جبکہ شان مسعود 39ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے تجربہ کار اسپنر نعمان علی آٹھویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے بیٹرز کی عالمی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ بابر اعظم چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری کو پاکستان کرکٹ کے لیے حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

More News