عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں مسلسل اضافے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.29 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 87.69 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 1.30 ڈالر فی بیرل کم ہوئی اور نئی قیمت 81.97 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی ایک اہم وجہ 2026 کے لیے تیل کی عالمی طلب کے تخمینوں میں کمی ہے۔

عالمی طلب میں ممکنہ کمی کے باعث سرمایہ کاروں میں قیمتوں کے مستقبل کے حوالے سے محتاط رویہ دیکھا جا رہا ہے، جس کا اثر خام تیل کی عالمی قیمتوں پر بھی پڑ رہا ہے۔

More News