آپریشن غضب للحق شمالی وزیرستان میں افغان طالبان کی پوسٹس تباہ

آپریشن غضب للحق شمالی وزیرستان میں افغان طالبان کی پوسٹس تباہ، دشمن پسپا

شمالی وزیرستان: پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے، جس میں زمینی اور فضائی کارروائیوں کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب فضائی حملوں میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹس مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں دشمن اپنی پوزیشنز چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی نے افغان طالبان کو بھاری نقصانات پہنچائے ہیں اور انہیں پسپائی اختیار کرنی پڑی ہے۔ آپریشن تاحال جاری ہے اور پاک فوج اپنے تمام اہداف کے حصول تک اس کارروائی کو جاری رکھے گی۔

حکام نے یقین دلایا ہے کہ آپریشن کے دوران شہریوں اور غیر جنگجو عناصر کو نقصان سے بچانے کے لیے ہر ممکن احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

More News