احتجاج کیس، عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کے دوران عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر یہ حکم جاری کیا۔ عمر ایوب کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی مبینہ خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جبکہ عدالت کے فیصلے کے بعد مقدمہ قانونی کارروائی کے اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
ہیش ٹیگز:








