پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند، پابندی میں 24 اگست تک توسیع

پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند، پابندی میں 24 اگست تک توسیع

اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، بھارتی ایئرلائنز، اور بھارتی ملکیت، لیز یا آپریٹ کیے جانے والے تمام طیارے، بشمول فوجی طیارے، پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ حکام کے مطابق پابندی برقرار رہنے سے بھارتی پروازوں کو متبادل فضائی راستے اختیار کرنا ہوں گے، جس سے ان کے آپریشنز اور پروازوں کے دورانیے پر اثر پڑ سکتا ہے۔

More News