افغانستان ہمیشہ دہشتگردی کی پشت پناہی کرتا رہا، افغان حکومت پر مزید اعتبار ممکن نہیں: وزیر دفاع

افغانستان نے ہمیشہ دہشتگردی کی پشت پناہی کی، افغان حکومت پر مزید اعتبار درست نہیں: وزیر دفاع

اسلام آباد (ویب ڈیسک):

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان نے ماضی میں بھی دہشتگردی کی پشت پناہی کی اور موجودہ حالات میں افغان حکومت پر مزید اعتبار کرنا مناسب نہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کئی بار کوشش کی، تاہم موجودہ صورتحال میں کابل حکومت پر بھروسہ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کو سرپرستی ملتی رہی ہے۔ ان کے بقول پاکستان میں سرگرم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) دراصل افغانستان سے منسلک ہے اور اگر انہیں وہاں سے حمایت حاصل نہ ہو تو یہ گروہ کب کا ختم ہوچکا ہوتا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کے اثرات دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کا برادر ملک ہے جبکہ دیگر اسلامی ممالک بھی ہمارے بھائی ہیں۔

وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ موجودہ کشیدہ صورتحال عارضی ثابت ہوگی اور جلد اس کا کوئی پرامن حل نکل آئے گا۔

More News