امریکا–ایران مذاکرات اور منجمد اثاثوں کے معاملے میں اہم پیشرفت

 امریکا ایران مذاکرات اور منجمد اثاثوں کے معاملے میں اہم پیشرفت

اسلام آباد:ویب ڈیسک

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اور منجمد اثاثوں کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے بعد پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی آج تہران کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے امکانات پر بات کریں گے۔ بات چیت میں خاص طور پر ایرانی منجمد فنڈز کی بحالی، ان کے حجم اور اجرا کے وقت سے متعلق اختلافات زیر غور آئیں گے۔

عرب میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے منجمد اثاثوں کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے، تاہم فریقین کے درمیان ابھی بھی اہم تکنیکی اختلافات موجود ہیں۔

مزید ذرائع کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ 60 دن سے زیادہ طویل مذاکرات قابل قبول نہیں ہوں گے، اور اب معاملہ ایران کے فوری ردعمل پر منحصر ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ محسن نقوی ایران کے سپریم لیڈر کے لیے ایک خصوصی پیغام لے کر تہران جا رہے ہیں، جبکہ وزیراعظم نے انہیں مذاکراتی عمل کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دو روز میں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سمیت متعدد اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

More News