امریکی انتخابات میں تاریخ رقم، عبدل السید پہلے مسلمان سینیٹر منتخب

امریکی انتخابات میں تاریخ رقم، عبدل السید پہلے مسلمان سینیٹر منتخب

امریکا کے انتخابات میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عبدل السید سینیٹ کی نشست جیت کر پہلے مسلمان سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

کامیابی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدل السید نے انہیں واشنگٹن بھیجنے پر ووٹرز اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکنز نے انتخابی مہم کے دوران سب سے پہلے ان کے نام کو متنازع بنانے کی کوشش کی، تاہم ان کے نام اور مذہب کو انتخابی ایشو بنانے کی حکمت عملی کامیاب نہیں ہوئی۔

عبد السید نے کہا کہ انہوں نے ایسے سیاستدانوں کو شکست دی جو امریکی معاشرے کو تقسیم کرنا چاہتے تھے۔ ان کے مطابق مشی گن میں انہیں ہرانے کے لیے 7 کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے، لیکن اس کے باوجود ان کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ پیسے اور سچائی کی جنگ میں سچائی کی فتح ہوتی ہے۔

نو منتخب سینیٹر نے اپنی کامیابی کو ہر امریکی کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ان کی نہیں بلکہ تمام حامیوں کی کامیابی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اتنا بڑا ملک ہے کہ یہاں مختلف ناموں، مذاہب اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے اس مؤقف کا بھی اظہار کیا کہ امریکا سب کا ملک ہے اور کسی کو تقسیم کی سیاست کے ذریعے اس سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

More News