بنوں اور میر علی میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے، تعیناتیوں کا اعلامیہ جاری
ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ نے افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بنوں اور میر علی میں اسسٹنٹ کمشنرز کی تقرریوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پی ایم ایس گریڈ 17 کے افسر فہیم الدین کو اسسٹنٹ کمشنر میر علی کے عہدے سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بنوں تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح پی ایم ایس گریڈ 17 کے افسر رضوان اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر میر علی مقرر کیا گیا ہے۔ رضوان اللہ اس سے قبل ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر بنوں اللہ نواز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہیں ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام تبادلے اور تعیناتیاں مفادِ عامہ کے تحت کی گئی ہیں اور ان پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔








