امریکی ڈرون کمپنی کا پاکستان فوج سے معاہدہ، ابتدائی آرڈر بھی حاصل کر لیا

امریکی ڈرون کمپنی کا پاکستان فوج سے معاہدہ، ابتدائی آرڈر بھی حاصل کر لیا

اسلام آباد: امریکی ڈرون کمپنی پاور یو ایس نے پاکستان فوج کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت کمپنی کو ڈرون سے متعلق ابتدائی آرڈر بھی موصول ہوا ہے۔

کمپنی کے شریک بانی بریٹ ویلیکووچ نے روئٹرز کو بتایا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت پاور یو ایس کے نظام کے لیے ابتدائی آرڈر حاصل کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے سکیورٹی حساسیت کا حوالہ دیتے ہوئے معاہدے میں شامل ٹیکنالوجی اور آرڈر کی مالیت بتانے سے انکار کیا۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کے شعبے سے متعلق ہے۔

اس سے قبل پاکستان فوج نے بتایا تھا کہ پاور یو ایس کے وفد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں دفاعی خریداری، پیداوار اور طویل مدتی صلاحیت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ تاہم فوج کے ابتدائی بیان میں مفاہمتی یادداشت کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

بریٹ ویلیکووچ کے مطابق پاور یو ایس پاکستان میں ٹیکنالوجی کی ممکنہ تیاری اور مشترکہ ٹیکنالوجی تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

پاور یو ایس کی اوریئس گرین وے ہولڈنگز کے ساتھ انضمام کی بھی توقع ہے، جبکہ امریکی ریگولیٹری دستاویزات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ ایک سرمایہ کاری فنڈ کے ذریعے اوریئس میں حصص رکھتے ہیں۔

More News