اپر دیر کے متعدد بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع
اپر دیر کے دیر شہر، واڑی، صاحب آباد، اخگرام اور شرینگل سمیت متعدد بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر دیر کی نگرانی میں بھاری مشینری کے ذریعے دکانوں کے سامنے قائم تجاوزات ہٹانے کا کام جاری ہے۔ کارروائی کا مقصد بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنا اور شہریوں کی آمدورفت میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہے۔








