ایبٹ آباد: سردار عارف قتل کیس میں بڑی پیش رفت، سابق ایس ایچ او احسن خان جدون کی عبوری ضمانت خارج، پولیس نے گرفتار کر لیا
ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سپروائزر سردار عارف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ عدالت نے قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایچ او تھانہ میرپور احسن خان جدون کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی، جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق ایس ایچ او احسن خان جدون کی عبوری ضمانت کے معاملے پر عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں عدالت کی جانب سے ضمانت خارج کیے جانے کے بعد پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔
یاد رہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سپروائزر سردار عارف کے قتل کے واقعے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں سابق ایس ایچ او احسن خان جدون سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا۔ ضمانت کی منسوخی اور گرفتاری کیس میں ایک اہم قانونی پیش رفت ہے۔
واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔








