ملک بھر میں 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ ولادت پر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے، ہفتہ وار تعطیلات کے باعث شہریوں کو تین روزہ طویل چھٹیاں ملنے کا امکان۔
اسلام آباد : حکومت پاکستان نے شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر 9 نومبر بروز پیر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق 9 نومبر کو ملک بھر کے تمام وفاقی و صوبائی سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور متعلقہ سرکاری محکمے بند رہیں گے۔ تمام وزارتوں اور ذیلی اداروں کو حکومتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور جامعات میں بھی تعطیل ہوگی۔
حکومتی فیصلے کے باعث ان ملازمین کو مسلسل تین چھٹیاں ملیں گی جن کے اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو پہلے ہی ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے۔ اس طرح 7 نومبر سے 9 نومبر تک تعطیلات کے بعد سرکاری و کاروباری سرگرمیاں 10 نومبر بروز منگل معمول کے مطابق بحال ہوں گی۔







