ایشین گیمز والی بال: پاکستان کی بھارت کو شکست، سیمی فائنل میں رسائی

ایشین گیمز والی بال: پاکستان کی بھارت کو شکست، سیمی فائنل میں رسائی

ناگویا: ایشین گیمز کے مینز والی بال ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو تینوں سیٹس میں شکست دی۔ پاکستان نے پہلا سیٹ 25-19 سے جیتا، جبکہ دوسرے سیٹ میں بھارت کو 25-23 سے شکست دی۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے برتری برقرار رکھتے ہوئے 25-18 سے کامیابی حاصل کی اور میچ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان نے یہ کوارٹر فائنل ایک گھنٹہ 20 منٹ میں مکمل کیا۔

میچ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 75 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ بھارت 60 پوائنٹس تک محدود رہا۔ پاکستان نے اسپائکس کے ذریعے 50 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ بھارت نے 33 پوائنٹس بنائے۔ بلاکس میں بھی پاکستان کو برتری حاصل رہی اور پاکستانی ٹیم نے 6 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ بھارت 4 پوائنٹس بنا سکا۔

پاکستان کی جانب سے مراد خان 22 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے۔ انہوں نے اسپائکس پر 21 جبکہ سروس کے ذریعے ایک پوائنٹ حاصل کیا۔ مصور خان نے 7، حماد نے 8 اور عثمان فریاد نے 9 پوائنٹس اسکور کیے۔

اس کامیابی کے بعد پاکستان نے ایشین گیمز مینز والی بال کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

More News