این اے 77 گوجرانوالہ: ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نشست رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی۔ پولنگ 6 نومبر کو ہوگی، جبکہ امیدوار 28 سے 30 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
امیدواروں کی فہرست یکم اکتوبر کو جاری ہوگی اور کاغذات کی جانچ پڑتال 5 اکتوبر تک مکمل کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 9 اکتوبر تک دائر ہوسکیں گی، جبکہ اپیلٹ ٹربیونل 15 اکتوبر تک فیصلے کرے گا۔
امیدوار 17 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے اور 19 اکتوبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ بعد ازاں 6 نومبر کو حلقے میں پولنگ ہوگی۔








