باجوڑ: ڈی پی او خان زیب مہمند کی اوپن ڈور پالیسی، عوام کو براہِ راست رسائی

باجوڑ: ڈی پی او خان زیب مہمند کی اوپن ڈور پالیسی، عوام کو براہِ راست رسائی

باجوڑ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خان زیب مہمند کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو ڈی پی او آفس تک براہِ راست رسائی فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ ان کے مسائل کا بروقت، شفاف اور مؤثر حل یقینی بنایا جا سکے۔

اس سلسلے میں آج ضلع کے علاقائی مشران اور نوجوانوں نے ڈی پی او باجوڑ سے ملاقات کی اور اپنے مسائل و درخواستیں پیش کیں۔ ڈی پی او خان زیب مہمند نے پیش کردہ درخواستوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈی پی او باجوڑ کا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہر شہری کو بلا رکاوٹ ان تک رسائی حاصل ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

More News