ہری پور: ٹرک اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
ہری پور میں سرائے صالح کے قریب رات گئے ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار سوار افراد ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں ٹراما سینٹر منتقل کر دیں۔ حادثے کے باعث علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی۔








