بالاکوٹ: جرائم کے خاتمے، منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا اہم اجلاس

بالاکوٹ: جرائم کے خاتمے، منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا اہم اجلاس

بالاکوٹ میں ایس پی بالاکوٹ ڈویژن کیڈٹ صابر خان کی زیر صدارت تحصیل بھر کے پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی پی او مانسہرہ کے احکامات پر فوری عمل درآمد اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں روزانہ کی بنیاد پر جرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے، منشیات فروشی کے خاتمے اور اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ عوام کو بہتر ریلیف فراہم کرنے اور پولیس خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں تھانہ گڑھی حبیب اللہ، تھانہ ناران، تھانہ کاغان، تھانہ پارس اور بابوسر ٹاپ تک مختلف چوکیوں کے افسران نے شرکت کی۔

شرکاء نے جرائم کی روک تھام، منشیات کے خلاف کارروائیوں اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

More News