بلاول بھٹو سمیت سندھ کی سیاسی قیادت کہاں عید منائے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سندھ کی سیاسی قیادت عید کہاں منائے گی؟ اہم رہنماؤں کے مقامات سامنے آگئے

ویب ڈیسک: کراچی

سندھ کی سیاسی قیادت کی جانب سے عیدالفطر مختلف شہروں میں منانے کے شیڈول کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے مطابق اہم سیاسی شخصیات اپنے اپنے آبائی علاقوں اور حلقوں میں عید منائیں گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ میں عید منائیں گے، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو، لاڑکانہ میں عید منائیں گے۔ اسی طرح فریال تالپور بھی نوڈیرو ہاؤس میں عید منائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون شریف میں عید ادا کریں گے۔

صوبائی وزراء میں محمد بخش مہر گھوٹکی، شرجیل میمن ٹنڈو جام، جبکہ ناصر حسین شاہ روہڑی، سکھر میں عید منائیں گے۔ جام خان شورو حیدرآباد میں عید ادا کریں گے۔

مزید برآں سعید غنی کراچی، سید سردار علی شاہ عمرکوٹ، جبکہ عذرا فضل پیچوہو نواب شاہ میں عید منائیں گی۔ اسماعیل راہو بدین میں عید کریں گے۔

اسی طرح محمد علی ملکانی سجاول، جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ سکھر میں عید منائیں گے۔ مخدوم محبوب الزماں مٹیاری میں عید ادا کریں گے۔

مزید اطلاعات کے مطابق منظور وسان اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ خیرپور میں عید منائیں گے۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ رہنماؤں کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں میں عید منانے کا مقصد عوام کے ساتھ قربت بڑھانا اور علاقائی سطح پر سیاسی رابطوں کو مستحکم کرنا ہے۔

More News