بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی عزمِ استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز کے سلسلے میں کی گئی۔ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے ایک خارجی دہشت گرد کو ہلاک کیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ان کی سرگرمیوں کا بروقت سراغ لگایا جا سکے اور ان کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا سکیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

More News