تحریک انصاف نے نئے صوبوں کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا
تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نئے صوبوں کے قیام کی مخالف نہیں، تاہم صوبوں کی تقسیم صرف انتظامی بنیادوں پر ہونی چاہیے اور اس پر تمام متعلقہ فریقین کا اتفاق ضروری ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر اتفاق رائے ضروری ہے، جبکہ کسی بھی فیصلے میں انتظامی ضروریات اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔
انہوں نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو پنجاب میں گرفتار کیے جانے کی صورت میں اسے زیادتی اور ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھی پاکستان کا حصہ ہے اور وہاں بھی قانون کی یکساں عمل داری ہونی چاہیے۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نئے صوبوں کے قیام کے اصول کی حامی ہے، تاہم یہ عمل سیاسی مفادات کے بجائے انتظامی بنیادوں اور تمام متعلقہ فریقین کی رضامندی سے ہونا چاہیے۔








