الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف افسران کی ترقی، تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 4 افسران کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں فیصل حکیم، عبداللہ، خورشید عالم اور نذر عباس شامل ہیں۔
فیصل حکیم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشنز ٹو، عبداللہ کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان جبکہ نذر عباس کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکٹورل رولز تعینات کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق وسیم جعفری کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے عہدے سے ہٹا کر سندھ میں تعینات کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے متعدد ضلعی افسران کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔








