ترکیہ میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں، 25 ہزار سے زائد گرفتار

ترکیہ میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں، 25 ہزار سے زائد گرفتار

انقرہ: دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں اور بدامنی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع ہونے کے ساتھ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

افغان جریدے خامہ پریس کے مطابق ترکیہ میں رواں سال جنوری سے اگست تک 25 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ میں سال 2026 کے پہلے 8 ماہ کے دوران تقریباً 95 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کیے گئے، جن میں سب سے بڑی تعداد افغان شہریوں کی بتائی جاتی ہے۔

ترک حکام کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کے پاس قانونی رہائش یا قیام سے متعلق دستاویزات موجود نہیں تھیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے 5 ماہ کے دوران 13 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ترکیہ سے ملک بدر کیا جاچکا ہے۔

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف مختلف ممالک میں کارروائیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ میزبان ممالک غیر قانونی امیگریشن کو سیکیورٹی اور انتظامی چیلنج قرار دے رہے ہیں۔

More News