جشنِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری
اسلام آباد: جشنِ آزادی کے موقع پر انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نیا ملی نغمہ ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ جاری کردیا گیا۔
ملی نغمے میں وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان سے وفاداری کے جذبات کو نمایاں کیا گیا ہے۔
نغمے کے بول اور پیشکش میں حب الوطنی کے احساس کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے، جبکہ جشنِ آزادی کے موقع پر اس کا اجرا قومی جذبے اور اتحاد کے پیغام کو مزید تقویت دیتا ہے۔








