جشنِ آزادی پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

جشنِ آزادی پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

ملک بھر میں 79واں جشنِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے مزارِ قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

ہر سال 14 اگست کو مزارِ قائد پر اعزازی گارڈز کی ذمہ داری پاکستان نیول اکیڈمی کے سپرد کی جاتی ہے۔ مزار پر تعینات پاک بحریہ کے اعزازی گارڈز دو دستوں پر مشتمل ہیں، جن میں ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز جبکہ دوسرا نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی ریئر ایڈمرل محمد عمیر تھے۔

More News