پنشنرز کیلئے اہم خبر، نادرا نے تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا
نادرا نے 30 لاکھ سے زائد پنشنرز کیلئے پنشنرز ویری فکیشن سسٹم کا باقاعدہ آغاز کردیا، معمر اور معذور افراد کیلئے چہرے کی شناخت کے ذریعے لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی
نادرا کے مطابق نئے نظام کے تحت پنشنرز کو بینکوں کے بار بار چکر لگانے اور دستی بائیومیٹرک تصدیق کی زحمت سے نجات ملے گی جبکہ تمام تصدیقی خدمات مفت فراہم کی جارہی ہیں
انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں دشواری رکھنے والے افراد چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کراسکیں گے، تصدیق مکمل ہونے کے بعد لائف سرٹیفکیٹ براہ راست متعلقہ پنشن کنٹرولر کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے منتقل ہوجائے گا
بیرون ملک مقیم پاکستانی پنشنرز بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ نظام پنشنر کی وفات، ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، نااہلی یا شناختی کارڈ منسوخ ہونے کی صورت میں فوری اطلاع فراہم کرے گا
نادرا کے مطابق نئے نظام سے جعلی دعوؤں اور جعل سازی کی روک تھام، قومی خزانے کی بچت اور پنشن کی فراہمی کے عمل کو مزید شفاف اور تیز بنانے میں مدد ملے گی








