خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

خیبر پختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 729 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے 784 مشتبہ کیسز میں سے 148 کی تصدیق ہوئی۔

کوہاٹ 274 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع رہا، پشاور میں 241، بنوں میں 72 اور ہری پور میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ ہفتے کوہاٹ میں 71 جبکہ پشاور میں 31 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

صوبے میں رواں سال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

More News