باجوڑ میں گاڑی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

باجوڑ میں گاڑی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے ماندل میں ایک گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی فورسز اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ فرانزک اور بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں بھی تحقیقات میں حصہ لے رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت اور دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

More News