خیبر پختونخوا میں افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
حکومت خیبر پختونخوا نے مختلف صوبائی محکموں میں گریڈ 17 کے پرائیویٹ سیکرٹریز اور سپرنٹنڈنٹس کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کردی ہیں۔
پشاور: حکومت خیبر پختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایچ آر ایم) ڈیپارٹمنٹ نے مختلف صوبائی محکموں میں تعینات گریڈ 17 کے افسران کے فوری تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ مالیات کے پرائیویٹ سیکرٹری منصف زادہ کا تبادلہ کرکے انہیں محکمہ ایڈمنسٹریشن میں تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ محکمہ ایڈمنسٹریشن کے سجاد قیصر کو تبدیل کرکے محکمہ مالیات میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
اسی طرح محکمہ ایڈمنسٹریشن کے پرائیویٹ سیکرٹری نقیب اللہ کنڈی کو محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ محکمہ اطلاعات سے نوید خان کا تبادلہ کرکے انہیں محکمہ ایڈمنسٹریشن میں تعینات کیا گیا ہے۔
حکومتی احکامات کے تحت محکمہ ایڈمنسٹریشن کے طارق رحیم کو محکمہ منصوبہ بندی و ترقی (P&D) منتقل کردیا گیا، جبکہ پی اینڈ ڈی سے کلیم اللہ کو واپس محکمہ ایڈمنسٹریشن میں تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے سپرنٹنڈنٹ فہیم اللہ کا تبادلہ بھی شامل ہے، جنہیں محکمہ ایڈمنسٹریشن میں تعینات کیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ ایڈمنسٹریشن کے سپرنٹنڈنٹ محمد نواب کو محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ میں خالی آسامی پر تعینات کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے بعد تمام متعلقہ افسران کو نئی تعیناتیوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






