پشاور ہائیکورٹ: سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی

پشاور ہائیکورٹ: سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی

پشاور: ہری پور ضمنی الیکشن میں سرکاری افسران کے خلاف بیان دینے پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل بینچ نے کی۔ دوران سماعت سہیل آفریدی کے وکیل نے آج وکالت نامہ جمع کرانے کے باعث کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی استدعا پر کیس پہلے ہی 6 بار ملتوی ہوچکا ہے اور الیکشن کمیشن میں بھی کیس کے میرٹ پر سماعت ہوچکی ہے، اس لیے درخواست اب قابلِ سماعت نہیں رہی۔

جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ آج کے بعد کیس ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر کوئی پیش نہ ہوا تو قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

More News