خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

پشاور: محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم بالائی اور پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں ہلکی برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت سردی کی شدت برقرار رہے گی، جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی شام یا رات کے وقت ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

More News