ٹرائی نیشن سیریز فائنل: 326 رنز کے تعاقب میں پاکستان مشکلات کا شکار، آدھی ٹیم آؤٹ
لاہور: تین ملکی ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، فخر زمان کی شاندار سنچری بھی قومی ٹیم کو مشکلات سے نہ نکال سکی۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 127 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ سعد بیگ 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، معاذ صداقت نے 5 اور سلمان علی آغا نے 17 رنز بنائے۔
اس سے قبل سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ کامینڈو مینڈس نے 131 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ پاون رتھنایاکے 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے میچز میں 23 وکٹیں لے کر وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ فائنل دیکھنے کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔







