دورۂ انگلینڈ: قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ، صائم ایوب اور عرفات منہاس طلب

دورۂ انگلینڈ: قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ، صائم ایوب اور عرفات منہاس طلب

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ٹیم انتظامیہ اور بورڈ حکام کے درمیان اہم اجلاس ہوا، جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تیسرے ٹیسٹ سے قبل ہنگامی اقدامات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تیسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ مزید کھلاڑیوں کو پاکستان سے انگلینڈ طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ صائم ایوب اور عرفات منہاس کو انگلینڈ طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر کرکٹرز کو ویزے جاری ہونے کے بعد انگلینڈ بھیجا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان اور امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امام الحق کی انجری کے معاملے پر تحقیقات کیے جانے کا بھی امکان ہے، جبکہ اس حوالے سے مزید فیصلے متوقع ہیں۔

دوسری جانب تیسرے ٹیسٹ کے معاملات میں مائیک ہیسن اور سرفراز احمد اہم امور دیکھیں گے۔ ٹیم کی پلیئنگ الیون اور حکمت عملی میں بھی نمایاں تبدیلیاں کیے جانے کی توقع ہے۔

بورڈ حکام نے لارڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کمبی نیشن بہتر بنانے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں واپسی کے لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

More News