راولپنڈی میں پاک فوج تعینات، وفاقی حکومت نے منظوری دے دی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 6 ماہ کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں پاک فوج کی 3 کمپنیاں، 400 سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر حساس مقامات اور اہم شاہراہوں کی سیکیورٹی سمیت امن و امان برقرار رکھنے میں معاونت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق فوج کی تعیناتی کا فیصلہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر کیا گیا، جبکہ وزارت داخلہ نے اس کی منظوری دی۔ حکام کے مطابق اقدام کا مقصد ممکنہ ناخوشگوار صورتحال اور بدامنی سے مؤثر انداز میں نمٹنا ہے۔





