رحیم یار خان میں ٹرک کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق، 3 بچے زخمی
رحیم یار خان: ظاہر پیر کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق جبکہ 3 بچے شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ ظاہر پیر کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو بری طرح کچل دیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین بچے بھی شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی لاشوں اور زخمی بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کے باعث علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق تیز رفتار گاڑیوں کے باعث شاہراہوں پر حادثات کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور تیز رفتاری کی روک تھام کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے۔a







