کراچی: سابق قومی کپتان سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی عمان میں انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ کے بعد سپردِ خاک۔
کراچی: سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عامر وحید صدیقی کا انتقال عمان میں ہوا، جہاں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
مرحوم کراچی ریجن کرکٹ سے وابستہ معروف شخصیت ضیاء صدیقی کے چھوٹے بھائی تھے۔ ان کے انتقال پر کرکٹ حلقوں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
سرفراز احمد، اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔








