سرگودھا: ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر پر مبینہ تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
سرگودھا میں ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی جانب سے سپروائزر کے خلاف مبینہ تشدد، ہراسانی اور تنخواہ سے کٹوتی کی شکایت سامنے آگئی۔
متاثرہ سینٹری ورکر کے مطابق سپروائزر امجد کی جانب سے اسے مبینہ طور پر گالم گلوچ اور ہراساں کیا جاتا رہا، جبکہ ہر ماہ اس کی تنخواہ سے بھی مبینہ کٹوتی کی جاتی رہی۔
معاملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں سینٹری ورکر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
متاثرہ ورکر نے الزام عائد کیا کہ شکایات کے باوجود اسے مبینہ طور پر دباؤ اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور مبینہ طور پر ذمہ دار سپروائزر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
سینٹری ورکر نے تنخواہ سے مبینہ کٹوتیوں کے معاملے کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کٹوتیاں کس بنیاد پر کی گئیں۔
متاثرہ ملازم کی شکایت کے بعد معاملہ متعلقہ حکام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جبکہ مبینہ تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھی واقعے کی تحقیقات کی ضرورت کو مزید اجاگر کردیا ہے۔








